حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے شعبۂ طالبات میں ’’حضرت زینب کبریٰ سلام الله علیہا، خواتین کے تاریخی کردار کا نمونہ؛ سیرتِ زینبی کی روشنی میں خواتین کے سماجی، سیاسی اور تہذیب ساز کردار کا جائزہ‘‘ کے عنوان سے ایک علمی و تحقیقی پیش نشست منعقد ہوئی، جس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام سید علی شمسی پور نے شرکت کی۔

نشست کے دوران تحقیق کے منظم طریقۂ کار اور طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
حجت الاسلام سید علی شمسی پور نے علمی ترقی میں مقالہ نویسی کے مقام و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے موضوع کے درست انتخاب، سابقہ تحقیقات کے جائزے، معتبر علمی منابع سے استفادے، تنقید کو قبول کرنے اور اہلِ نظر و دانش کے ساتھ علمی تبادلۂ خیال کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی سیرت کے علمی، سماجی، سیاسی اور تبلیغی پہلوؤں نیز اسلامی معاشرے میں خواتین کے مقام اور ذمہ داریوں کو واضح کرنے کے لیے سیرتِ زینبی کی علمی و تحقیقی استعداد کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سیرتِ زینبی کے مستند مطالعے اور نئے تحقیقی موضوعات کی نشاندہی کے لیے معتبر تاریخی و تحقیقی منابع سے استفادے کی اہمیت بھی بیان کی گئی۔

یہ پیش نشست جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی کے شعبۂ طالبات کے شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی؛ نشست کا مقصد تحقیق کے فروغ، طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے اور زینبی طرزِ زندگی کے موضوع پر مقالہ نویسی کے مقابلے میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔










آپ کا تبصرہ